: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
زمبابوے/23نومبر(ایجنسی) زمبابوے کے مستقبل کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے کہا ہے کہ وہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ بدھ کے دن جب وہ جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے تو ان کے حامیوں نے ان
کا شاندار استقبال کیا۔ حکمران سیاسی جماعت زانو پی ایف کے اس رہنما نے ہرارے میں اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ زمبابوے کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔ رابرٹ موگابے کے مستعفی ہونے کے بعد اب 75 سالہ ایمرسن متوقع طور پر کل بروز جمعہ صدر کا حلف اٹھا لیں گے۔